Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان سپر لیگ 6میں آج کراچی کنگز اور لاہور قلندرز آمنے سامنے

کراچی : پاکستان سپرلیگ 6میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، روایتی ...
شائع 28 فروری 2021 09:12am

کراچی : پاکستان سپرلیگ 6میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، روایتی حریف کراچی کنگز اور لاہورقلندرز ایک دوسرے پر جھپٹیں گے۔

پی ایس ایل 6کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں آج کراچی کنگز اور لاہورقلندرز میں گھمسان کا رن پڑے گا ،لائیو ایکشن شام 7بجے شروع ہوگا۔

رواں سیزن میں دونوں ٹیموں نے 3،3مچزکھیلے، کراچی کنگز نے بھی2جیتےاور لاہورقلندرز نے بھی 2 میں میدان مارا۔

کراچی کنگز کو بابراعظم، شرجیل خان سے امیدیں ہیں تو لاہورقلندرز کا انحصار محمد حفیظ اور شاہین آفریدی پر ہوگا۔

لیگ میں دونوں ٹیمیں 11میچز میں مد مقابل آئیں، قلندرز 4 میچز جیت پائے جبکہ 7میں فتح کے ساتھ کنگز کا پلڑا بھاری رہا۔

karachi

Lahore Qalandars

karachi kings

psl 6