Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راشد خان کی جگہ سندیپ لمیچانے قلندرز کے اسکواڈ میں شامل

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن سکس میں لاہور قلندرز نے افغانستان کے...
شائع 27 فروری 2021 08:05pm

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن سکس میں لاہور قلندرز نے افغانستان کے لیگ اسپنر کی جگہ نیپال کے لیگ اسپنر کواپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے راشد خان کو 2 میچز بعد ہی نیشنل ڈیوٹی نبھانے کیلئے پی ایس ایل کو ادھورا چھوڑ کر اپنے وطن واپس جانا پڑا تھا تاہم اب قلندرز کی انتظامیہ نے اُن کی جگہ سندیپ لمیچانے کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنالیا ہے۔

واضح رہے کہ سندیپ لمیچانے نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں لاہور قلندرز کی ہی نمائندگی کرتے ہوئے اپنا ڈیبیو کیا تھا۔

Lahore Qalandars

psl 6

rashid khan

PSL update