Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سینیٹ انتخابات: شہباز شریف کی لاہورمیں ووٹ ڈالنےکی درخواست مسترد

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی...
شائع 27 فروری 2021 01:50pm

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی لاہور میں ووٹ ڈالنے کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے علاوہ کہیں اور ووٹ ڈالنے کی سہولت نہیں دی جاسکتی ہے۔ شہباز شریف سمیت دیگر اسیر ارکان قومی اسمبلی ہال میں ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن پہلے ہی اسیر ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرچکا ہے۔ شہباز شریف نے الیکشن کمیشن کو لاہور میں ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے کہ پی پی رہنما خورشید شاہ، ن لیگی رہنما شہباز شریف اور خواجہ آصف اور ایم این اے علی وزیر پولیس تحویل میں ہیں۔

رواں سال سینیٹ کے انتخابات اگلے ماہ 3 مارچ کو ہونگے۔

NAB

shahbaz sharif

senate election 2021