Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو باآسانی شکست دیدی

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے ساتویں میچ ملتان سلطانز نے...
اپ ڈیٹ 26 فروری 2021 06:47pm

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے ساتویں میچ ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا 158 رنز کا ہدف باآسانی 16 اعشاریہ 2 اوورز میں پورا کرلیا۔ محمد رضوان نے 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ صہیب مقصود بھی 61 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل ملتان نے ٹاس جیت کر پہلے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو قلندرز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے تھے۔

لاہور قلندرز کے محمد حفیظ نے 60، جو ڈینلی نے 31 اور سمت پٹیل نے ناٹ آؤٹ 26 رنز بنائے تھے جبکہ ملتان سلطانز کے کارلوس بریتھویٹ اور شاہنواز دھانی نے دو دو جبکہ عثمان قادر نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

قلندرز کے شاہین شاہ نے دو سمت پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی مگر اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے۔ محمد رضوان کو فتح گر اننگز کھیلنے پر میچ کا ہیرو قرار دیا گیا۔

karachi

Lahore Qalandars

psl 6

Multan Sultan