Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسزکی بڑی کارروائی،انتہائی مطلوب دہشتگردکمانڈر ہلاک

راولپنڈی:جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر...
اپ ڈیٹ 26 فروری 2021 03:21pm

راولپنڈی:جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتےہوئے سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور 50سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کرنے میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر نورستان عرف حسن بابا کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر جنوبی وزیرستان میں طیارزہ کے علاقے شرونگی میں بڑی کارروائی کی، جس کے دوران انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر نورستان عرف حسن بابا مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد نورستان عرف حسن بابا آئی ای ڈی بنانے کا ماہر اور ماسٹر ٹرینر تھا،دہشتگرد نورستان 2007ء سے اب تک 50 سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کرنے میں ملوث رہا۔

دہشتگرد نورستان وزیرستان میں بڑی دہشتگرد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، دہشتگرد کمانڈر نورستان2007 میں بیت اللہ محسود گروپ میں شامل ہوا، کمانڈر نورستان مارشل آرٹس کا ماہر تھا۔

ISPR

South Waziristan

security forces

operation

terrorist killed