Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ہمیں آمدن بڑھانی ہےخرچےکم کرنے ہیں، اس کےبغیرقرض ادانہیں کرسکتے،وزیراعظم

لاہور:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں آمدن بڑھانی ہے خرچے...
شائع 26 فروری 2021 03:12pm

لاہور:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں آمدن بڑھانی ہے خرچے کم کرنے ہیں، اس کے بغیر قرض ادا نہیں کرسکتے، مشکل سے نکلنے کیلئے روایت سے ہٹ کر سوچنا ہوتا ہے،تنخواہ دار طبقے کیلئے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ لائے ہیں، ترقیاتی منصوبوں کیلئے کوئی درخت نہیں کاٹا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبےکاسنگ بنیادرکھنےکی تقریب کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ لاہور میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کے سنگ بنیاد پر خوشی ہے، اس سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا،قطرکےساتھ ایل این جی کے نئےمعاہدے پردستخط ہوئے ہیں،نئےمعاہدےکےتحت300ملین ڈالرزکی بچت ہوگی ،10سال میں3ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مشکل وقت سےنکلنےکیلئےروایت سےہٹ کرسوچناہوتاہے،گزشتہ 10تاریک سالوں میں ملک پرقرض چڑھا،کرنٹ اکاؤنٹس خسارےسےقرضوں میں اضافہ ہوا،زرمبادلہ کےذخائر کی کمی سےروپےکی قدرگری،ہمیں اپنی آمدن بڑھانی ہے،خرچےکم کرنےہیں،آمدن بڑھائےبغیر قرضوں کی اقساط ادانہیں کرسکتے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت میں آئے تو قرضوں کے باعث ملک کی معاشی حالت بدترین تھی ،پاکستان کی گزشتہ دہائی تاریک ترین دور تھا، آج کرنٹ اکاؤنٹ خسارا 6ماہ سے سر پلس ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ والٹن ایئرپورٹ کوڈی نوٹیفائی کیاجائےگا،والٹن ایئرپورٹ کی وجہ سےبلندعمارتوں کی تعمیرپرپابندی تھی،والٹن اور راوی منصوبے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے، والٹن منصوبے سے 6ہزار ارب روپے کی آمدنی متوقع ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ لاہورشہربہت تیزی سےپھیلا ہے،لاہورکاسیوریج کا پانی راوی میں پھینکاجارہا ہے،شہرپھیلتا ہےتوسہولیات فراہم کرنامشکل ہوجاتاہے،ماڈرن شہروں میں بلندعمارتیں تعمیرہوتی ہیں ،ترقیاتی منصوبوں کیلئےکوئی درخت نہیں کاٹا جائےگا،پاکستان میں سب سےبڑا ماہرماحولیات میں ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ منصوبےکےپہلےفیزمیں1300ارب روپےکی تجارتی سرگرمیاں ہوں گی،تنخواہ دارطبقہ کیلئےگھربنانا ایک خواب تھا،تنخواہ دارطبقے کیلئےنیاپاکستان ہاؤسنگ منصوبہ لائےہیں ،بینکس کوچھوٹےقرضےدینےکی ترغیب دےرہےہیں،دبئی کی ترقی میں پیسےسےزیادہ اہم وژن تھا ،بدقسمتی سےبڑےشہروں کوماڈرن بنانےکی پلاننگ نہیں کی گئی۔

pm imran khan

lahore

Speach