جہاں وکیل جمع ہوجائیں، وہیں کچھ الٹا کہتے اورکرتے ہیں،سپریم کورٹ
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں وکلاء کے چیمبرز منگل تک گرانے سے روک دیا اور ریمارکس دیئےکہ کوئی عقل اورشعورہونا چاہیئے، جس ادارے کا حصہ ہیں کچھ خیال کریں، جہاں وکیل جمع ہوجائیں وہیں ،کچھ الٹا کہتے اور کرتے ہیں، روسٹرم سے ہٹ جائیں، کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔
چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے وکلاء کے غیرقانونی چیمبرز گرانے کخلا ف اپیل کی سماعت کی۔
روسٹرم پر وکلاء کے جمع ہونے پر چیف جسٹس گلزاراحمد نے برہمی کا اظہار کرتےہوئے ریمارکس دیئے کہ عدالت پر دباؤنہ ڈالیں، کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے،سب لوگ کیوں آگے آ گئے ، روسٹرم سے پیچھے ہٹ جائیں ،کیا آپ کو آواز نہیں آ رہی۔
چیف جسٹس نے کہاکہ ہم وکیلوں کو اچھی طرح جانتے ہیں، ہم بھی وکیل رہ چکے یہ کام کبھی نہیں کریں گے ،وکیلوں کے کلپ نظرآتے رہتے ہیں ،وکلاء عدالتوں سے متعلق کیا کیا بات کرتے ہیں،یہ سب ہماری سمجھ سے بالاتر ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے تنبیہ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کوئی عقل اورشعورہونا چاہیئے، آپ جس ادارے کا حصہ ہیں کچھ خیال کریں، جہاں کچھ وکیل اکھٹے ہوتے کچھ الٹا بولتے اور کرتے ہیں۔
سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں وکلاء کے چیمبر منگل تک گرانے سے روک دیا اوراٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔
Comments are closed on this story.