Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

ریاض:سعودی فرماں روا شاہ سلمان اورامریکی صدرجوبائیڈن کےدرمیان...
شائع 26 فروری 2021 09:24am

ریاض:سعودی فرماں روا شاہ سلمان اورامریکی صدرجوبائیڈن کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے یمن جنگ کےخاتمےپراتفاق کیا۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان پہلا ٹیلی فونک رابطہ ہواہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیزاورجوبائیڈن کے درمیان یمن میں جنگ کے پرامن خاتمے پراتفاق کیاگیا جبکہ دونوں رہنماؤں میں علاقائی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا سعودی عرب کی سلامتی کیلئے ہر ممکنہ دفاعی تعاون فراہم کرے گا ۔

Saudi Arabia

Joe Biden

US President

Riyadh

Saudi King

Shah Salman