امریکا کا جنگ بندی پر پاکستان،بھارت کے مشترکہ اعلامیے کا خیرمقدم
واشنگٹن :امریکا نے جنگ بندی سے متعلق پاکستان اور بھارت کے مشترکہ...
واشنگٹن :امریکا نے جنگ بندی سے متعلق پاکستان اور بھارت کے مشترکہ اعلامیے کا خیر مقدم کیا ہے ۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی جنوبی ایشیا میں امن کیلئے مثبت پیشرفت ہے ،خطے میں وسیع تر امن اور استحکام سب کے مفاد میں ہے، پیشرفت کو مزید آگے بڑھانے کیلئے دونوں ممالک کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہت سے مفادات ہیں ۔
واضح رہے کہ امریکا نے فریقین سے لائن آف کنٹرول پر تناؤ کم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
پاکستان
white house
Washington
America
مقبول ترین
Comments are closed on this story.