Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملکی و غیرملکی کرکٹرز کیلئے گالف کھیلنے کا انتظام

کراچی: پاکستان سپر لیگ سکس میں شریک ملکی و غیرملکی کرکٹرز کراچی...
اپ ڈیٹ 25 فروری 2021 11:11pm

کراچی: پاکستان سپر لیگ سکس میں شریک ملکی و غیرملکی کرکٹرز کراچی میں گالف کھیلنے لگے۔ لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ، بین ڈنک، ڈین کرسٹن اور وسیم اکرم نے مقامی کلب میں گالف کھیلی۔ پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تفریح کیلئے بائیوسیکیور انتظامات کئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصویر جاری کرتے ہوئے گالف کھیل کر خوشی کا اظہار کیا۔

محمد حفیظ کی ٹوئٹ پر وسیم اکرم نے بھی جوابی ٹوئٹ کیا۔

کراچی کنگز کے بابراعظم نے لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے ساتھ گالف کھیلتے ہوئے تصویر شیئر کی۔

PCB

karachi

psl season 6

PSL update

golf