Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ : سینئر سٹیزنز ویلفیئر ایکٹ نافذ نہ ہوسکا

سندھ اسمبلی میں سندھ سینئر سٹیزنز ویلفیئر ایکٹ پاس ہونے کے...
شائع 25 فروری 2021 10:23pm

سندھ اسمبلی میں سندھ سینئر سٹیزنز ویلفیئر ایکٹ پاس ہونے کے باوجود صوبہ بھر میں نفاذ نہ ہوسکا ہے۔

ایکٹ میں بزرگ شہریوں کوبارعایت علاج معالجے،مفت ادویات کی فراہمی،ہوائی سفرسمیت دیگر سہولیات و مراعات دینے کے اقدامات کئے جانے تھے۔

کراچی کےمقامی ہوٹل میں سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن اور ہیلپ ایج انٹر نیشنل کے زیر اہتمام بزرگوں کے حقوق کے تحفظ اور آگاہی کے حوالے سے میڈیا کے کردار پر سیمینار ہوا،

سیمینار کا مقصد بزرگ شہریوں کےمسائل اور حل تھا، یہاں انکشاف ہوا کہ سندھ اسمبلی میں سندھ سینئر سٹیزنز ویلفیئر ایکٹ پاس ہونے کے باوجود صوبہ بھر میں نفاذ نہ ہوسکا، ایکٹ میں بزرگ شہریوں کوبارعایت علاج معالجے،مفت ادویات کی فراہمی،ہوائی سفر،ٹرانسپورٹ اور اشیاء ضروریہ میں 25فیصد رعایت سمیت دیگر سہولیات و مراعات دینے کے اقدامات کئے جانے تھے مگر کونسل اور کمیٹی کے ذریعہ بزرگ شہریوں کی بہبود کے لیے اقدامات اْٹھانے کی پالیسیوں پر عملدرآمد نہ ہوسکا ہے۔

سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کے پروجیکٹ کی فوکل پرسن عروسہ کھٹی نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بزرگ شہریوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے یہ معاملہ سنگین صورت حال اختیار کرتا جارہا ہے جس کے لیے عوامی آگاہی پروگرام کے فروغ کی ضرورت ہے ۔

karachi

Sindh Assembly