Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں بھی 50 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم آمد کی دعوت

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سکس کے کراچی میں کھیلے...
شائع 25 فروری 2021 07:03pm

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سکس کے کراچی میں کھیلے جانے والے آئندہ میچز کیلئے 50 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سکس کے کراچی میں کھیلے جانے والے آئندہ میچز کیلئے 50 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی دعوت دے دی۔ لیگ کے آئندہ میچز کیلئے ٹکٹ کی آن لائن فروخت آج رات 10 بجے سے شروع ہوگی، لاہور میں کھیلے جانے والے میچز سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر نے پی ایس ایل سکس کے میچز کیلئے اسٹیڈیم آنے والے شائقین کی تعداد 20 سے 50 فیصد کردی، پلے آف میچز اور فائنل کیلئے 100 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی۔

NCOC

PCB

psl 6