Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا وبا سے مزید 64 اموات رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں ایک ہزار361 افراد کورونا وبا ...
شائع 25 فروری 2021 09:05am

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں ایک ہزار361 افراد کورونا وبا کا شکارہوگئے ہیں جب کہ 64 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

این سی اوسی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ روز 40 ہزار 906 ٹیسٹ کیے گئے جس میں ایک ہزار361 افراد کورونا وبا کا شکار جب کہ 64 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 5 لاکھ 75 ہزار 941 جب کہ مجموعی 12 ہزار 777 افراد کی اموات ہوئیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار681 افراد صحتیاب ہوئے، جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 39 ہزار888 ہوگئی۔

COVID 19

NCOC

پاکستان

Covid Deaths