Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ ٹکٹ پر بیان ،لیاقت جتوئی کو اظہار وجوہ کا نوٹس

سینیٹ ٹکٹ کے حوالے سے بیان پر تحریکِ انصاف نے لیاقت جتوئی کو...
شائع 24 فروری 2021 11:08pm

سینیٹ ٹکٹ کے حوالے سے بیان پر تحریکِ انصاف نے لیاقت جتوئی کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔

لیاقت جتوئی سے اُن کے متنازعہ بیان پر سات روز میں وضاحت طلب کی گئی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ۔ آپ نے پارٹی قیادت کیخلاف گفتگو کی اور سنگین الزام تراشی کی، آپ کا طرزِعمل جماعتی پالیسی اور آئین کی صریح خلاف ورزی ہے

لیاقت جتوئی سے متنازعہ بیان پر 7روز میں وضاحت طلب کرلی گئی۔

دوسری جانب بلوچستان میں سینیٹ انتخابات کیلئے امیدوار لانے کے معاملے پربلوچستان عوامی پارٹی اور پی ٹی آئی میں مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہوسکے۔

بی اے پی کے وفد کا کہنا ہے کہ۔ پی ٹی آئی سے درخواست کی کہ وہ اپنا امیدوار ہمارے امیدوار کے حق میں بٹھادے، مذاکرات کا اگلا دور کل کوئٹہ میں ہوگا۔

Senate polls

Senate election

Senate Ticket