Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہم سےزیادہ حکمرانوں کو پتہ ہے کہ وہ کب جا رہےہیں، مریم نواز

لاہور:مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم سے زیادہ...
شائع 24 فروری 2021 03:10pm

لاہور:مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم سے زیادہ حکمرانوں کو پتہ ہے کہ وہ کب جا رہے ہیں ،حکومت ڈسکہ الیکشن کا سچ سامنے لائیں،یہ اتنے نالائق ہیں دھاندلی بھی طریقے سے نہیں کرسکتے ،اگر حکومت نے اپنے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنا ہے تو نیب مریم نواز کو دوبارہ گرفتار کرکے دیکھ لے۔

وزیرآباد روانگی سے قبل جاتی امرا ءمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا کہنا تھا کہ انہوں نے الیکشن کمیشن کو ڈسکہ کے پورے حلقے میں ری پولنگ کی درخواست دی ہے، دھند میں اغواء ہونے والے افسران کے پولنگ اسٹیشنوں پر ہی سب سے زیادہ ووٹ نکلے ۔

مریم نواز نے کہا کہ حکومت نے ضمنی انتخاب میں بڑی منظم دھاندلی کی اور ووٹروں کو ہراساں کیا ڈسکہ میں خوف وہراس کا ماحول پیدا کیا گیا،تاریخی دھاندلی کے باوجود مسلم لیگ ن جیت رہی تھی تو 20 افسروں کو اغوا ءکر لیا گیا، ہم صرف ان 20پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ کیسے مان لیں ،الیکشن کمیشن کا فیصلہ آجائے پھر مسلم لیگ ن ڈسکہ میں ری پولنگ کے فیصلے پر اپنا ردعمل دے گی۔

نائب صدر ن لیگ نے مزید کہا کہ یہ چیف الیکشن کمشنر کا بھی امتحان ہے کہ وہ ذمہ داروں کو بے نقاب کریں ورنہ وہ خود ناقابل تردید شواہد پیش کریں گے،اس چوری میں ملوث وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری سمیت سب کیخلاف کارروائی کی جائے۔

مریم نواز نے الزام لگایا کہ ڈسکہ الیکشن میں ایجنسیاں ملوث تھیں جنہیں وزیراعظم ہاوس سے کنٹرول کیا جارہا تھا۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے حمزہ شہبازکو ضمانت منظور ہونے پر مبارک دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز نے حوصلے اور صبر کے ساتھ قربانی دی لیکن وہ ڈٹا رہا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ براڈشیٹ کوپہلے ہی روز فراڈ شیٹ کہا تھا،براڈشیٹ کمپنی ان کورسوا اوربے نقاب کررہی ہے،براڈشیٹ کو لینے کے دینے پڑگئے،براڈشیٹ کیش میں اللہ تعالی نے نواز شریف کو سرخرو کیا ہے،عمران خان کے کارندوں نے انہیں رشوت کی آفر کی تھی،نواز شریف سے پیسے نکلوانے گئے تھے مگر 45لاکھ روپے دینا پڑ گئے۔

ایک سوال کے جواب میں ن لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ سب کو علم ہے کہ پرویز رشید کو سینٹ سے باہر کیوں رکھا گیا ،انہیں پہلے دباؤ ڈال کر حکومت سے نکلوایا گیا ،اس ملک میں 2 قسم کے انصاف ہیں ،پی ٹی آئی کے بدنام زمانہ کردار فیصل واوڈا کا معاملہ دیکھ لیں اور پرویز رشید کو دیکھ لیں، انصاف کے دو معیار کا عدلیہ کو نوٹس لینا چاہیئے۔

نیب کے نوٹس کی اطلاع بارے مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ نے اپنے کفن میں آخری کیل ٹھونکنا ہے تو نیب مریم نواز کو دوبارہ گرفتار کر کے دیکھ لے۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے بتایا کہ انہوں نے کل بلاول بھٹو کو لنچ پر دعوت دی ہے، کل ان سے ملاقات ہوگی، دوسال پہلے عمران خان کواوپن بیلٹ کیوں یادنہیں آیاتھا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑچکی ہے،ارکان اسمبلی بھاگ رہےہیں ،اسٹیبلشمنٹ اگرغیرجانبدارنہیں توانہیں ہونا چاہیئے،اسٹیبلشمنٹ کوایک پارٹی کو سپورٹ نہیں کرنا چاہیئے،ادھرادھرسےلوگوں کوجمع کرکےپی ٹی آئی بنوائی گئی۔

نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ نوشہرہ میں ن لیگ نےپی ٹی آئی کوگھرمیں گھس کرمارا،یہ کہناغلط ہوگاکہ ضمنی انتخابات میں لوکل سطح کی دھاندلی ہوئی،ضمنی الیکشن میں اعلیٰ سطح پردھاندلی کی منصوبہ بندی ہوئی ،علاج کیلئے بیرون ملک نہیں جارہی،یہ اتنےبوکھلاہٹ کاشکارہیں کہ دھاندلی بھی ٹھیک نہیں کرسکتے۔

Maryam Nawaz

lahore

by election

Daska