Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل وواڈاکی طلبی کا حکم واپس لینے کی درخواست مسترد

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا...
اپ ڈیٹ 24 فروری 2021 03:26pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتےہوئے فیصل واوڈا کی طلبی کا حکم واپس لینے کی درخواست مسترد کردی ۔

الیکشن کمیشن میں ممبر پنجاب الطاف ابراھیم کی سربراہی میں بینچ نے فیصل واوڈا کی ناہلی کی درخواستوں پرسماعت کی،وفاقی وزیرفیصل واوڈا آج بھی پیش نہ ہوئے۔

فیصل واوڈا کے پیش نہ ہونے پر الیکشن کمیشن نے وجہ پو چھی تو وکیل فیصل واوڈا نے حکم نامہ نہ ملنے کا عذر پیش کیا۔

وکیل نے فیصل واوڈا کی ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم واپس لینے اور حکمنامہ پر نظرثانی کی بھی استدعا کی۔

الیکشن کمیشن سربراہ الطاف ابراہیم قریشی نے کہاکہ کس قانون کے تحت اپنے حکم پرنظرثانی کریں؟۔

ممبرالیکشن کمیشن ارشاد قیصرنے کہاکہ کیا وکیل کی غیرحاضری پر عدالتیں اپنے حکم واپس لیتی ہیں؟ ۔

الطاف ابراہیم قریشی نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ کیا فیصل واوڈا کمیشن کو کچھ ہی نہیں سمجھتے، فیصل واوڈا کو کیا مجبوری تھی،کیا قانون سے اتنے بالاتر ہیں کہ طلبی کی باوجود جواب بھی نہیں دیا، جہاں اتنے جھوٹ بولے ایک جہاز کا ٹکٹ نہ ملنے کا بھی بول دیتے۔

ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ ہر ادارے کا اپنا احترام ہوتا ہے، قانون میں کہاں لکھا ہے کہ سماعت کا اختیار نہیں؟ بہتر ہو گا وقت ضائع نہ کریں، صاف صاف بتائیں، فیصل واوڈا کیوں نہیں آئے؟۔

وکیل نے فیصل واوڈا کی والدہ بیمار ہونے کا عذر پیش کیا تو ممبرالیکشن کمیشن نے کہاکہ فیصل واوڈا جس پارلیمان کے رکن ہیں اس کو عزت دیں ۔

الیکشن کمیشن نے ذاتی حیثیت میں طلبی اور جرمانے پر نظرثانی سمیت اختیارات پر اعتراض مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر فیصل واوڈا کو ذاتی حثیت میں طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے سماعت 10مارچ تک ملتوی کردی۔

ECP

اسلام آباد

Faisal Wada