مسئلہ کشمیر کا واحد حل ڈائیلاگ ہیں، جنگ یاتنازعات کسی مسئلے کاحل نہیں، وزیراعظم
کولمبو:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیرکےحل کےبغیر خطےمیں خوشحالی نہیں آسکتی،مسئلہ کشمیرکا واحد حل ڈائیلاگ ہیں،جنگ یاتنازعات کسی مسئلےکاحل نہیں ،تنازعات کی موجودگی میں خطہ خوشحال نہیں ہوسکتا،برصغیرکےتمام تنازعات بات چیت سےحل کرناچاہتےہیں۔
کولمبو میں ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنےکا واحدمقصدغربت کاخاتمہ تھا،سیاست میں آنےسےپہلےکینسراسپتال بنایا،پاکستان میں کینسر کا علاج بہت مہنگا تھا،غریب افراد کینسر کاعلاج نہیں کراسکتے تھے،میرامقصد پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اشیاء خردونوش کی قیمتوں میں اضافہ بڑاچیلنج ہے،اشیاکی پیداواری لاگت اورمارکیٹ کی قیمت میں بڑا فرق ہے،چین نے پیداواری اورمارکیٹ کی قیمت کےفرق کوختم کیا،کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،سرمایہ کاری کےذریعےغربت میں کمی لاسکتے ہیں،سیاسی استحکام سے ملک میں خوشحالی آتی ہے،چین نے70کروڑ افراد کوغربت سےنکالا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ سری لنکن صدرسےگزشتہ روزمختلف ایشوزپربات ہوئی،کاروباری برادری کیلئےسہولیات فراہم کرنااولین ترجیح ہے،پاکستان اور سری لنکا دہشتگردی سےمتاثرہوئے،یورپی ممالک کئی دہائیوں تک آپس میں لڑتے رہے،پورپی ممالک نےآپس کے اختلافات ختم کئے،اختلافات کے خاتمےکےبعدیورپی یونین قائم کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اس خطے کا سب سےبڑا مسئلہ ہے،مسئلہ کشمیرکےحل کےبغیر خطےمیں خوشحالی نہیں آسکتی،مسئلہ کشمیرکا واحد حل ڈائیلاگ ہیں،جنگ یاتنازعات کسی مسئلہ کاحل نہیں ،تنازعات کی موجودگی میں خطہ خوشحال نہیں ہوسکتا،برصغیرکےتمام تنازعات بات چیت سےحل کرناچاہتےہیں۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سیاحت کےفروغ کیلئےسری لنکاکےتجربہ سےاستفادہ حاصل کرناہوگا ،پاکستان میں مذہبی سیاحت کےبڑےمواقع موجودہیں لیکن اب بھی مذہبی سیاحتی مقام نگاہوں سے اوجھل ہیں،ایک بڑی تعداد ہمارےپہاڑی علاقوں کے حسن سےبےخبرہے،ساحلی سیاحت پر بھی سری لنکاکےتجربات سے فائدہ اٹھائیں گے،پاکستان میں گندھارا کےآثارقدیمہ میں لوگ دلچسپی رکھتےہیں۔
عمران خان نے کہا کہ سری لنکاکوسی پیک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتاہوں،پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،کھیلوں کےشعبوں میں تعاون بڑھانےکی ضرورت ہے۔
اسپورٹس زندگی میں مقابلہ کرنا سکھاتےہیں،عمران خان
دوسری جانب سری لنکن وزارت کھیل کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کےاعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسپورٹس زندگی میں مقابلہ کرنا سکھاتےہیں،میں نے اسپورٹس سے جدوجہد کرنا سیکھی،کرکٹ سے میری گہری وابستگی رہی،شکست کھائے بغیر کوئی بھی چیمپئن نہیں بن سکتا،ہار سے سیکھنےوالا چیمپئن بن جاتا ہے۔
وزیرعظم نے کہا کہ میں پہلےٹیسٹ میچ کےبعد ڈراپ ہوگیا،محنت کرکے ٹیم میں دوبارہ شامل ہوا،میرے پاس 2راستےتھے،جدوجہدکرتایا ہارمان لیتا۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن لڑا تو پارٹی صرف ایک سیٹ حاصل کرسکی،14سال تک صرف ایک سیٹ والی پارٹی کاسربراہ رہا،سیاست میں آیا تو میرے ساتھ بہت کم تعداد میں لوگ تھے،کھیلوں کے ذریعےانسان نظم وضبط سیکھتا ہے،بادمخالف سےکبھی خوفزدہ نہیں ہونا چاہیئے،رکاوٹ آپ کو کامیابی کی جانب لےجاتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انسان میں ناقابل یقین قوت چھپی ہوتی ہے،مسلسل جدوجہد سےانسان کامیابی حاصل کرتاہے،22سال کی سیاسی جدوجہد کےبعد اس مقام پرپہنچا،سری لنکا کی کرکٹ ٹیم بہت کمزورہوتی تھی،سری لنکن ٹیم مسلسل جدوجہد سےچیمپئن بنی۔
Comments are closed on this story.