Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور کے شائقین کیلئے اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی ایڈوائزری جاری

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور کے شائقین کرکٹ کیلئے اسٹیڈیم...
شائع 23 فروری 2021 11:42pm

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور کے شائقین کرکٹ کیلئے اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی ایڈوائزری جاری کردی۔ کورونا ایس او پی پر عمل نہ کرنے والے فینز کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا جائے گا۔

پی سی بی نے لاہور کے میچز میں شائقین کرکٹ کے اسٹیڈیم آنے کے حوالے سے ایڈوئزاری جاری کردی، جس کے تحت میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم آنے والوں کو شناختی کارڈ ساتھ لانا لازمی قرار دے دیا گیا۔ بغیر شناختی کارڈ کسی شخص کو اسٹیڈیم داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دوسری جانب فیملیز کیلئے بھی جس شناختی کارڈ پر بکنگ ہوگی وہ شناختی کارڈ ہمراہ لانا لازمی ہوگا۔ ماسک پہننا اور طے شدہ سیٹ پلان پر عمل کرنا بھی لازمی ہوگا۔

واضح رہے کہ ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے والے شائقین کو اسٹیڈیم سے باہر نکل دیا جائے گا۔

PCB

HBL PSL

psl 2021