Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہونے کا امکان

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے مرکزی رویت...
شائع 23 فروری 2021 07:28pm

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہہ زونل کمیٹیوں کی شہادتوں کو دیکھا جائے گا ۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے تفصیلی ملاقات ہوئی اور مفتی صاحب کے تحفظات دورکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے ساتھ بھی ملاقات ہوئی ہے اور محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور موسمیات کے ممبران بھی کمیٹی میں شامل کریں گے۔

چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے مزید کہا کہ مرکزی ریوت کمیٹی کے اجلاس میں زونل کمیٹیوں کی شہادتوں کو دیکھا جائے گا ۔کسی کو بھی ناراض نہیں جائے گا شہادتیں سب سے لی جائے گی لیکن فیصلہ مرکزی کمیٹی کرے گی۔ کوشش ہو گی کہ پورے ملک میں ایک دن روزہ اور عیدہوگی۔

انھوں نے کہا کہ جوزمہ داری حکومت نے دی ہے اس کو بہتر انداز میں نبھانے کی کوشش کروں گا اس معاملے میں افہام و تفہیم کی فضا کی ضرورت ہے اس لئے علماء کرام کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری رہے گا ۔

press conference