Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: ماں نے دو بچوں کے قتل کا اعتراف کرلیا

لاہورکے علاقہ مانگا منڈی میں آگ لگنے سے دو بچوں کی ہلاکت میں ماں...
شائع 23 فروری 2021 11:47pm

لاہورکے علاقہ مانگا منڈی میں آگ لگنے سے دو بچوں کی ہلاکت میں ماں نے بچوں کے قتل کا اعتراف لیا۔

آتشزدگی میں کم سن بچوں کی ہلاکت پر ماں نے ہی اپنے جگر گوشوں کو قتل کیا۔

واقعہ گزشتہ روز مانگا منڈی میں پیش آیا۔ کمرے میں لگی آگ نے اڑھائی سالہ فیضان اور ڈیڑھ سالہ عبدالرحمان کی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔ ملزمہ تنزیلہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ شوہر سے جھگڑے کے بعد انتہائی قدم اٹھایا۔

زندہ بچ جانے والے پانچ سالہ اذان نے بھائیوں کے قتل کی واردات اپنی آنکھوں سے دیکھی ۔ اذان کے بیان کو پولیس تفتیش کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ تنزیلہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔

lahore

fire incident