Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی جی سندھ مشتاق مہر اسلام آباد روانہ

کراچی: آئی جی سندھ مشتاق مہر اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔ آئی جی...
شائع 23 فروری 2021 07:20pm

کراچی: آئی جی سندھ مشتاق مہر اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔ آئی جی سندھ بورڈ میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے۔

پہلے خبریں گردش کررہی ہیں کہ آئی جی سندھ مشتاق مہر کو تبدیل کئے جانے کا امکان ہے، نئے آئی جی سندھ کیلئے 3ناموں کا پینل وزیر اعلیٰ سندھ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاق آئی جی سندھ مشتاق مہر کی تبدیلی کیلئے متحرک ہوگیا، نئے آئی جی سندھ کیلئے صوبائی حکومت کو 3نام بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نئے آئی جی سندھ کیلئے پولیس سروس گریڈ 22 کے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء مضبوط امیدوار ہیں۔

آئی جی خیبرپختونخوا ثناء اللہ عباسی اور پولیس سروس گریڈ 21 کے معظم جا انصاری بھی آئی جی سندھ کی دوڑ میں شامل ہیں،معظم انصاری کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے کسی ایک نام پر اتفاق کے بعد وزیر اعظم نئے آئی جی سندھ کے نام کی منظوری دیں گے۔

IG Sindh

Mushtaq Mahar

اسلام آباد