Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمد حسنین کی حارث رؤف کے ساتھ شرارت بھری ویڈیو وائرل

پی ایس ایل کا میلہ سج چکا ہے اور پاکستانی عوام کرکٹ کے دلچسپ...
شائع 23 فروری 2021 10:16am

پی ایس ایل کا میلہ سج چکا ہے اور پاکستانی عوام کرکٹ کے دلچسپ مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے بے چین نظر آتے ہیں۔

کرکٹ گراؤنڈ میں کئی ایسے مزیدار اور انٹرٹینمنٹ کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوتے ہیں کہ آن کی آن میں وائرل ہوجاتے ہیں اور شائقین کرکٹ انہیں خوب پذیرائی دیتے نظر آتے ہیں۔

گزشتہ روز کے بھی میچ ختم ہونے کے بعد ایک ایسا ہی منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا جو اس وقت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں لاہور قلندر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان ہونے والے میچ میں حارث رؤف کے ساتھ محمد حسنین کی شرارت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی اننگز میں شاندار کارکردگی پر ایک خاتون صحافی حارث رؤف سے گفتگو کررہی تھیں کہ اس دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے باؤلر محمد حسنین بھی وہاں چلے آئے اور حارث کے عقب میں کھڑے ہوگئے۔

جب خاتون اینکر حارث سے سوال کر رہی تھیں تو اس وقت محمد حسنین نے حارث کے ساتھ شرارت کرتے ہوئے کمر میں چٹکی کاٹ لی جس پر حارث نے جھٹکا کھایا اور اسے غصے سے گھورا، جس پر محمد حسنین شرارت کرنے کے بعد فوراً سے رفوچکر ہو گئے۔

اس پر حارث سامنے کھڑی خاتون اینکر کو دیکھ کر جھینپ سا گیا اور شرما کر سوال کا جواب دینے میں مصروف ہو گیا۔

پاکستان سپر لیگ کے آفیشل پیج پر پوسٹ کی گئی دوستوں کی اس شرارت بھری ویڈیو دیکھ کر صارفین بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے لوگوں نے کمنٹس میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

Lahore Qalandars

psl 6

Haris Rauf