Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیاہ فام باشندوں کیلئے آواز اٹھانے والے میلکم ایکس قتل کیوں ہوئے؟

امریکا میں سیاہ فام باشندوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے...
شائع 23 فروری 2021 09:31am

امریکا میں سیاہ فام باشندوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے میلکم ایکس کے قتل میں کون ملوث تھا، نیا پینڈورا باکس کھل گیا ہے۔

میلکم ایکس کے اہلخانہ نے الزام لگایا ہے کہ شہری حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے میلکم ایکس کے قتل کی سازش نیویارک پولیس اور ایف بی آئی نے کی۔

میلکم ایکس کے خاندان کا دعویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب پانچ دہائیوں پہلے خفیہ پولیس سے وابستہ ایک افسر نے بعد ازمرگ خط میں انکشاف کیا ہے کہ اس پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ میلکم ایکس کی سیکیورٹی پر مامور افراد کو جرم کے لیے آمادہ کریں۔

یاد رہے کہ میلکم ایکس مسلمان گھرانے سے تعلق رکھنے ایک افریقین امریکن وزیر تھے جنہیں انسانی حقوق کی موومنٹ کے دوران ایک مقبول ترین آواز کے طور پر جانا جاتا تھا۔

FBI

Murder