Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر سری لنکا روانہ

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان 2روزہ دورے پر سری لنکا روانہ...
اپ ڈیٹ 23 فروری 2021 12:04pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان 2روزہ دورے پر سری لنکا روانہ ہوگئے،جہاں وہ سری لنکن ہم منصب اور صدر سے ون آن ون ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان سری لنکا کے 2روزہ دورے پر روانہ ہوگئے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی زلفی بخاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ روانہ ہوئے ۔

دورے کے دوران وزیراعظم سری لنکن ہم منصب مہندا راجاپاکسے سے ملاقات کریں گے، ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔

دونوں ملکوں کے درمیان مختلف امور میں مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان اور سری لنکن ہم منصب مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے جبکہ سری لنکن ہم منصب، وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی سری لنکن صدر سے ملاقات بھی شیڈول ہے، اعلیٰ سطح کی ملاقوں کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، صحت ، تعلیم، زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف امور میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہو گی۔

شیڈول کے تحت وزیراعظم جوائنٹ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے، منصب سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان کا سری لنکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔

pm imran khan

Sri Lanka

islamabda