Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان: مقتول خواتین کی لاشیں لواحقین کے حوالے

شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں قتل ہونے والی خواتین کی ...
شائع 22 فروری 2021 09:47pm

شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں قتل ہونے والی خواتین کی نعشیں بنوں پینچا دی گئی نعشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں میں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے علاقہ آئی پی میں آج نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں غیر سرکاری تنظیم کی 4 خواتین جان بحق جبکہ ڈرائیور زخمی ہوگیا تھاجنہیں میر علی ہسپتال سے ڈی ایچ کیو بنوں ہسپتال بنوں منتقل کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ڈی پی او شمالی وزیرستان شفیع اللہ گنڈہ پور نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک دہشت گردی کا واقعہ ہے یہ خواتین سباون تنظیم کی طرف سے لوگوں کو سلائی کڑائی کا کام سکھاتی تھیں جس پر نامعلوم دہشت گردوں نے آئی پی کے علاقے میں فائرنگ کی ہے علاقے میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

North Waziristan

firing incident