Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

شیخ رشید نے حلیم عادل شیخ کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان تحریک انصاف کے...
شائع 22 فروری 2021 01:14pm

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس لے لیا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے پی ٹی آئی کے رہنماء حلیم عادل شیخ کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ حلیم عادل شیخ معززرکن سندھ اسمبلی اوراپوزیشن لیڈرہیں، حلیم عادل شیخ کے بنیادی انسانی کا خیال رکھا جائےاوراپوزیشن لیڈر کو تمام ضروری طبی سہولیات مہیا کی جائیں۔

حلیم عادل شیخ پر قیدیوں کی جانب سے تشدد کے الزام کامسترد

سینٹرل جیل انتظامیہ نے سندھ اسمبلی اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر قیدیوں کی جانب سے تشدد کے الزام کو مسترد کردیا۔

جیل سپرنٹنڈنٹ حسن سہتھو کے مطابق حلیم عادل شیخ کو ہفتے کی شام 4 بجے سینٹرل جیل کراچی منتقل کیا گیا، وہ جیل عملے کے ہمراہ بی کلاس میں جانے کیلئے انتظارگاہ سے گزر رہے تھے جہاں چند قیدیوں نے ان کیخلاف نعرے بازی کی، حلیم عادل شیخ کو 30 سکینڈ سے بھی کم وقت میں واپس سپرنٹنڈنٹ آفس منتقل کردیا گیا۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق کچھ لمحوں بعد حلیم عادل شیخ کو سیکیورٹی وارڈ منتقل کردیا گیا، انہیں سیکیورٹی وارڈ بی کلاس کی تمام سہولیات فراہم کی گئیں، حلیم عادل شیخ کو نہ کسی نے ہاتھ لگایا ، نہ کوئی تھپڑ یا پتھر مارا۔

حلیم عادل شیخ نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو تحریری درخواست دی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ وہ بلڈ پریشر اور انجائنا کے مریض ہیں اور قومی ادارہ برائے امراض قبل میں ان کاعلاج معاملہ چلتا رہا ہے۔

درخواست میں مزید بتایا گیا کہ کچھ عرصہ پہلے ڈاکٹرز نے حلیم عادل شیخ کو اینجو گرافی کرانے کا کہا تھا، پہلے جیل ڈاکٹر نے بھی چیک کیا ہے، طبعیت بگڑ رہی ہے، فوری این آئی وی سی ڈی بھیجا جائے تاکہ علاج ہو سکے۔

جیل انتظامیہ نے حلیم عادل شیخ کی درخواست پر انہیں این آئی وی سی ڈی منتقل کردیا ۔

Interior Minister

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

Haleem Adil Sheikh