Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد چوہدری نے حلیم عادل شیخ کی فوری رہائی کامطالبہ کردیا

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان...
اپ ڈیٹ 22 فروری 2021 12:31pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی مذمت کرتےہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی سیاسی مقدمات میں گرفتاری کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،پیپلز پارٹی کا جمہوریت کا بھاشن حلیم عادل کی باری تیل لینے چلا گیا۔

فواد چوہدر نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفوں کو جھوٹے مقدموں میں جیل ڈلواکے اپنے غنڈوں سے تشدد کروانا انتہائی قابل مذمت ہے،حلیم عادل کو فی الفور رہا کیا جائے۔

fawad chaudhry

Sindh Assembly

Haleem Adil Sheikh