Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی کیس میں بینچ کی تشکیل کا فیصلہ سنادیاگیا

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نظرثانی کیس میں...
اپ ڈیٹ 22 فروری 2021 03:53pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نظرثانی کیس میں بینچ کی تشکیل کا فیصلہ سنا دیا ، عدالت نے درخواستیں نمٹاتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا جبکہ 6رکی بینچ کا فیصلہ پانچ ایک کی نسبت سے آیا ۔

سپریم کورٹ نے 6رکنی لارجر بینچ کے بجائے فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواستوں پرفیصلہ سنا دیا ،جسٹس عمرعطا ءبندیال کی سربراہی میں 6رکنی لارجر بینچ نے درخوستوں پرمحفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔

جسٹس عمر عطا ءبندیال نے محفوظ شدہ مختصر فیصلہ سناتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کو بھجوا دیا۔

عدالت نے درخواستیں نمٹاتے ہوئے فیصلےمیں کہاکہ بینچ تشکیل دینے کا اختیار چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس ہے، چیف جسٹس چاہیں تو نظرثانی درخواستوں پر لارجر بینچ بھی بنا سکتے ہیں، عام طور پر فیصلہ دینے والا بینچ ہی نظرثانی درخواستیں سنتا ہے۔

فیصلے میں مزیدکہا گیا کہ نظرثانی بینچ میں فیصلہ تحریر کرنے والا جج لازمی شامل ہوتا ہے، جج دستیاب نہ ہو تو حکم نامے سے اتفاق کرنے والا جج بینچ کا حصہ ہوتا ہے۔

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں محفوظ شدہ فیصلہ 5 ایک کی نسبت سے سنایا۔

6رکنی لارجر بینچ میں شامل جسٹس منظوراحمدملک نےفیصلےسےاختلاف کیا،جسٹس منظوراحمد ملک اختلافی نوٹ لکھیں گے ۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 10دسمبر کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا،نظر ثانی درخواستوں میں 6رکنی لارجر بینچ کے بجائے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نظرثانی درخواستیں نمٹاتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا

Supreme Court

اسلام آباد

justice umer ata bandiyal

Justice Qazi Faez Isa