Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

این اے221 تھرپارکر میں ضمنی انتخاب،پی ٹی آئی امیدوار کے الزامات مسترد

کراچی:الیکشن کمیشن نے این اے 221تھرپارکر میں ضمنی انتخاب کے دوران...
شائع 21 فروری 2021 02:39pm

کراچی:الیکشن کمیشن نے این اے 221تھرپارکر میں ضمنی انتخاب کے دوران پی ٹی آئی کے امیدوار کی جانب سے الزامات کو مسترد کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر سلطان کو ٹیلی فون کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے انہیں این اے 221تھرپارکر میں ضمنی انتخاب کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر سلطان کا کہنا تھا الیکشن کمیشن انتخاب کو پرامن، آزادانہ اور منصفانہ بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے امیدوار نظام الدین راہمو کے دھاندلی سے متعلق الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ۔

سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ انتخاب کے پرامن انعقاد میں کوئی کوتاہی اور سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، تھرپارکر میں ووٹنگ کا عمل پرامن طورپر جاری ہے ۔

tharparkar

CM Sindh

Murad Ali Shah

ECP

karachi

by election