Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان سپر لیگ 6 میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے

کراچی :پاکستان سپرلیگ 6میں اتوار کے روز 2میچز کھیلے جائیں گے،...
اپ ڈیٹ 21 فروری 2021 09:34am

کراچی :پاکستان سپرلیگ 6میں اتوار کے روز 2میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں لاہورقلندرز اور پشاورزلمی میں جوڑے پڑے گا جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کا ٹاکرا ہوگا۔

پی ایس ایل 6کے دوسرے روز ڈبل دھمال ہوگا،4ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی، پہلا میچ دوپہر دو بجے شروع ہوگا، لاہورقلندرز اور پشاورزلمی میں جوڑ پڑے گا۔

زلمی کو کپتان وہاب ریاض کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی،وہ 3روزہ آئیسولیشن کی مدت پوری کریں گے ،قلندرز اور زلمی میں اب تک 11میچز ہوئے،8میں فتح کے ساتھ پشاور کا پلڑا بھاری ہے۔

دن کا دوسرا میچ رات 7بجے شیڈول ہے، اسلام آبادیونائیٹڈ اور ملتان سلطانز ٹکرائیں گے،دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 6میچز کھیلے گئے،3سلطانز اور 3ہی آباد یونائیٹڈ کے نام رہے۔

karachi

Lahore Qalandars

islamabad united

PSL 6 Season

Peshawr Zalmi

Multan Sultan