Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم کا لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاجی دھرنے کا نوٹس

وزیراعظم عمران خان نےلاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاجی دھرنے کا...
شائع 20 فروری 2021 09:38pm

وزیراعظم عمران خان نےلاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاجی دھرنے کا نوٹس لیے لیا ۔وفاقی وزیر شیریں مزاری کی لواحقین سے ملاقات کی اور وزیراعظم کاپیغام پہنچایا۔وزیرانسانی حقوق کی یقین دہانی پرلاپتہ افراد کےلواحقین کہتےہیں جا تورہے ہیں امید ہےدوبارہ احتجاج نہیں کرناپڑے گا۔

وزیراعظم کی ہدایت پروزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نےاحتجاجی کیمپ کادورہ کیاجہاں انہوں نےلاپتہ افرادکےلواحقین سے ملاقات کرتے ہوئے وزیراعظم کا پیغام لاپتہ پہنچایا۔

وزیراعظم کا پیغام میں کہاکہ لاپتہ افراد کے لواحقین کی نمائندہ کمیٹی سے جلد ملاقات کرینگے۔لاپتہ افراد کی فہرست وفاقی وزیرانسانی حقوق کے حوالے کریں فہرست میں شامل افرادکی موجودہ صورتحال کا پتہ چلا کر لواحقین کی نمائندہ کمیٹی کوبتایا جائیگا۔

لواحقین نےلاپتہ افرادکی ترجیحی بنیادوں پربازیابی یقینی بنانےکا مطالبہ کیا جس پر شیریں مزاری نے مطالبات وزیراعظم تک پہنچانےکی یقین دہانی کروائی۔

جس کےبعد لاپتہ افراد کےلواحقیق نے کئی روز سے ڈی چوک میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ امید ہے کہ حکومت ہمارے مطالبات پورے کریں گی اور ہم دوبارہ یہاں پر نہیں ائیں گے۔

pm imran khan

Shirin Mazari

missing person