Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاپتہ افراد کا معاملہ حل کرنے کا مطالبہ

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت سے لاپتہ افراد کا مسئلہ حل...
شائع 19 فروری 2021 11:02pm

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت سے لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا قیامت کے دن حکمرانوں کا گریبان ان افراد کے ہاتھ میں ہوگا،احسن اقبال نے بھی لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کیا۔

امیر جماعت اسلامی اور پی ڈی ایم کے رہنما،لاپتہ افراد کے لیے لگائے احتجاجی کیمپ پہنچے اور شرکا سے اظہار یکجہتی کیا،

سراج الحق نے وزیراعظم سے ڈی چوک آکر لاپتہ افراد کے لواحقین کو تسلی دینے کا مطالبہ کیا۔

احسن اقبال نے کہا وزیراعظم ریاست مدینہ کا دعوی کرتے ہیں لیکن لاپتہ افراد کا مسئلہ حل نہیں ہورہا۔

عبدالغفور حیدری ، نیئر بخاری ، عثمان کاکڑ، زاہد خان، اور دیگر نے بھی لاپتہ افراد کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

Ahsan Iqbal

Ameer Jamaat e Islami

D Chowk

D Chowk protest

missing person