Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شبلی فراز کا سینیٹ الیکشن کی کامیابی کیلئےنمبر پورے ہونے کادعویٰ

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹ الیکشن...
شائع 19 فروری 2021 03:44pm

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹ الیکشن کی کامیابی کیلئے نمبر پورے ہونے کا دعویٰ کر دیا ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے خریدو فروخت سے جموآریت کمزور ہوتی ہے، یہ ضرور پتا چلنا چاہئے کہ کس نے کس کو ووٹ دیا،سپریم کورٹ کا فیصلہ ہماری رہنمائی کرے گا۔

شبلی فراز نے کہا کہ ہماری اکثریت ہے اور ہم صوبوں میں بھی سیٹیں لیں گے اور حکومتی جماعت ہوتے ہوئے وسائل سے استفادہ کرکے زیادہ نشستیں حاصل کر سکتے ہیں لیکن ہم اس روایت کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا مزیدکہنا تھاکہ اسلام آباد کی سیٹ حفیظ شیخ جیتیں گے اور جہانگیر ترین کے اپنے تعلقات ہیں، وہ بھی حفیظ شیخ کی جیت کیلئے کوشش کررہے ہیں، پارٹی کے ساتھ جہانگیر ترین کی ہمدردیاں آج بھی ہیں،این ار او اپوزیشن مانگ رہی ہے جہانگیر ترین اپوزیشن کا حصہ نہیں ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ملک میں شفافیت تب آئے گی جب عوام کی ترجمانی ہوگی۔

shibli faraz

Information Minister

اسلام آباد

Senate election

Senator