Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عبدالحفیظ شیخ کاجہانگیر ترین سے رابطہ

تحریک انصاف کےامیدوار عبدالحفیظ شیخ نےجہانگیر ترین سےرابطہ...
شائع 18 فروری 2021 10:30pm

تحریک انصاف کےامیدوار عبدالحفیظ شیخ نےجہانگیر ترین سےرابطہ کیا۔عبد الحفیظ شیخ نے جہانگیر ترین سے سینیٹ الیکشن میں کامیابی کےلئے مدد اور تعاون مانگا جس پر جہانگیر ترین نے عبد الحفیظ شیخ کو مدد کی یقین دہانی کرادی۔

سینیٹ انتخابات2021اسلام آباد کی جنرل نشست پربڑےمقابلے کےلئےتحریک انصاف کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ نے جہانگیر ترین سے رابطہ کیا۔

ذرائع کےمطابق عبد الحفیظ شیخ نے جہانگیر ترین سے سینیٹ الیکشن میں کامیابی کےلئے مدد اور تعاون مانگا جس پر جہانگیر ترین نے عبد الحفیظ شیخ کو مدد کی یقین دہانی کرادی۔

جہانگیرترین کی حفیظ شیخ کو یقین دہانی کروائی آپ میرےدوست ہیں آپ کے ساتھ مکمل تعاون کرونگا۔آپ ہماری پارٹی کےامیدوار ہیں آپ کو لازمی سپورٹ کرینگے۔جلد اسلام آباد واپس آکر آپ سے ملاقات بھی ہوگی۔

واضح رہے کہ حفیظ شیخ اور یوسف رضاگیلانی کے درمیان اسلام آباد کی جنرل نشست پر کانٹا کا مقابلہ متوقع ہے۔

Finance minister

Senate polls

senate election 2021

Senate election

Abdul Hafeez Sheikh

Jahangir Tareen