Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مارچ تک توسیع

لاہور:احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن)کے رہنماء خواجہ آصف کے جوڈیشل...
اپ ڈیٹ 18 فروری 2021 01:45pm

لاہور:احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن)کے رہنماء خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مارچ تک توسیع کر دی۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج محمد اکمل خان نے بطور ڈیوٹی جج سینئر لیگی رہنما ءخواجہ آصف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔

خواجہ آصف کو آج احتساب عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا،جیل حکام نے خواجہ آصف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ آصف آنکھوں کے آپریشن کی غرض سے زیر علاج ہیں، خواجہ آصف کو ایک روز کا حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

عدالت نے جیل حکام کی استدعا منظور کرتے ہوئے خواجہ آصف کو ایک روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مارچ تک توسیع کر دی۔

accountability court

lahore

Khuwaja Asif