سپریم کورٹ میں خورشیدشاہ کی ضمانت کا کیس ڈی لسٹ کردیا گیا
اسلام آباد:سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنماء خورشید شاہ کی...
اسلام آباد:سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنماء خورشید شاہ کی ضمانت کا کیس ڈی لسٹ کردیا گیا۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشیدشاہ کی ضمانت سے متعلق کیس پر جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے سماعت کرنا تھی تاہم بینچ کی عدم دستیابی کے باعث کیس ڈی لسٹ کردیا گیا۔
سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی ضمانت کا کیس بھی ڈی لسٹ کردیا گیا، جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے سماعت کرنا تھی۔
اس کے علاوہ احد چیمہ کے وکیل کی درخواست پر کیس ڈی لسٹ کیا گیا جبکہ دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس بھی ڈی لسٹ کردیا گیا۔
Supreme Court
اسلام آباد
PPP
khursheed shah
مقبول ترین
Comments are closed on this story.