Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب بھرمیں زیرالتواء ہزاروں مقدمات کا آئندہ ڈیڑھ ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم

لاہور:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے زیر التواء ...
اپ ڈیٹ 17 فروری 2021 12:47pm

لاہور:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے زیر التواء ہزاروں مقدمات کا آئندہ ڈیڑھ ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے بڑا اقدام کرتے ہوئےسالہا سال سے زیر التواء ہزاروں مقدمات کا آئندہ ڈیڑھ ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ضلعی عدلیہ میں 2016 تک کے زیر التواء تمام سول و سیشن مقدمات کو 31 مارچ تک نمٹانے کا حکم جاری کردیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سے صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ہدایت جاری کردی گئیں کہ 2016 تک کے زیر التواء تمام سیشن و سول مقدمات کے فیصلے 31 مارچ 2021 تک کئے جائیں۔

اعدادوشمار کے مطابق لاہور کی ضلعی عدالتوں میں2016 تک کے 2 ہزار30 سیشن مقدمات زیر التواء ہیں۔ لاہور میں پرانے سول مقدمات کی تعداد 37 ہزار728 ہے۔

فیصل آباد میں پانچ سال پرانے سیشن و سول مقدمات کی تعداد190 اور چھ ہزار490 ہے، گوجرانوالہ کی ضلعی عدالتوں میں 5 سال پرانے سول مقدمات کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہے جبکہ 200 سے زائد سیشن مقدمات بھی زیر التواءہیں۔

ملتان کی ضلعی عدالتوں میں 257سیشن اور 7 ہزار کے قریب سول مقدمات زیر التواءہیں، راولپنڈی کی ضلعی عدالتوں میں2016 تک کے آٹھ ہزار سے زائد سول مقدمات جبکہ 145 سیشن مقدمات زیرالتواء ہیں۔

اعدادو شمار کے مطابق شیخوپورہ کی سو ل عدالتوں میں 5 سال پرانے سول مقدمات کی تعدادایک ہزار 635ہے،رحیم یار خان میں1 ہزار653 اوربہاولپور میں 17 سو سے زائد سول مقدمات زیر التواءہیں۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ تمام سیشن ججز فاضل چیف جسٹس کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور مقدمات کی ہفتہ وار پراگرس رپورٹ بھی بھیجیں۔

LHC

lahore

Cases