Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عثمان بزدار نے ناراض رہنما خرم لغاری کو منالیا

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ناراض رکن پنجاب اسمبلی خرم...
شائع 16 فروری 2021 10:38pm

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ناراض رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری کو منا لیا۔

خرم لغاری نے کہا کہ وزیراعلی نے حلقہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیر اعلی سے یورپی یونین کی سفیر نے بھی ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پی ٹی آئی کے ناراض رکن صوبائی اسمبلی خرم لغاری نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں کو ان کا جائز حق دیں گے، اپوزیشن کے ارمان کبھی پورے نہیں ہوں گے۔

خرم لغاری نے کہا کہ وزیراعلی نے جلد مظفرگڑھ کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ اراکین اسمبلی نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی جس میں سیاسی امور اور سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار سے یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمینارا نے ملاقات کی۔ یورپی یونین کی سفیر کی جانب سے واٹر ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے تکنیکی معاونت کی پیشکش کی گئی۔

Usman Buzdar

cm punjab