Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر مصر روانہ

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی2روزہ دورے پر مصر روانہ...
شائع 16 فروری 2021 11:13am

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی2روزہ دورے پر مصر روانہ ہوگئے، مصری ہم منصب سے مذاکرات کے علاوہ سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مصر کے دورے پرروانگی سے قبل اپنے بیان میں کہا کہ معاشی سفارت کاری کے پیش نظر افریقی ممالک کے ساتھ تجارت کا فروغ ہماری حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کے فروغ کے حوالے سے بے پناہ امکانات موجود ہیں۔

وزیرخارجہ تعلیمی شعبے میں تجربات سے استفادہ کیلئے جامعہ الازہرکا دورہ بھی کریں گے اور مصرمیں بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد

Egypt