Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ کے 2 اور بلوچستان کے ایک حلقے میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

کراچی،کوئٹہ :سندھ کے 2اور بلوچستان کے ایک حلقے میں ضمنی انتخاب...
شائع 16 فروری 2021 10:20am

کراچی،کوئٹہ :سندھ کے 2اور بلوچستان کے ایک حلقے میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے،پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔

سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کاعمل جاری ہے،پی ایس 43سانگھڑ ،پی ایس 88ملیر اور پی بی20پشین میں پولنگ جاری ہے، رینجرز اور پولیس کی نفری تعینات ہیں،انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

پی ایس 88ملیر پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

کراچی میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 88ملیر پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8بجے شروع ہوا جو شام5بجے تک جاری رہے گا۔

سندھ اسمبلی کا حلقہ پی ایس 88 ملیر شہری اور دیہی آبادیوں کے علاوہ ماڈل کالونی بھٹائی آباد، اسکیم 33 گلشن اقبال اور شاہ فیصل کالونی کے کچھ علاقوں پر مشتمل ہے جہاں صبح سے انتخابی گہما گہمی ہے۔

سیاسی جماعتوں کے کارکنان کیپمس پر موجود ہیں بعض پولنگ اسٹیشن پر انتخابی عملے کے تاخیر سے پہنچنے کی شکایت موصول ہوئیں ہیں۔

انتخاب میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم ، تحریک انصاف اور تحریک لبیک سمیت 20 امیدار میدان میں ہیں ،پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ بلوچ کے بیٹےیوسف بلوچ،ایم کیو ایم کے ساجداحمداورپی ٹی آئی کےجان شیرجونیجوکے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

حلقہ پی ایس 88ملیرمیں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1لاکھ45ہزار627ہے،حلقے میں108پولنگ اسٹیشن اور410پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جبکہ 33پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس اور36کوحساس قراردیا گیا ہے،پولنگ اسٹیشنزکے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

انتخاب کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئےسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،پولیس اور رینجرز کے اہلکار پولنگ اسٹیشنز پر تعینات ہیں اور مانیٹرنگ کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے سے مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ یہ نشست صوبائی وزیرمرتضیٰ بلوچ کےانتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

پی ایس 43سانگھڑپرضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

سندھ اسمبلی کےحلقہ پی ایس 43سانگھڑپرضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے،پولنگ شام 5بجے تک جاری رہےگی،پیپلزپارٹی کےجام شبیرعلی اورپی ٹی آئی کےمشتاق جونیجومدمقابل ہیں۔

حلقہ پی ایس43 میں 132 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں ، 37پولنگ اسٹیشنزکوانتہائی حساس اور 37 کوحساس قرار دیا گیا ہے ۔

حلقہ پی ایس43میں ایک لاکھ 57ہزار سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں ،حلقے میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ نشست پاکستان پیپلزپارٹی کےجام مددعلی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

پی بی20پشین تھری پرضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی20پشین پرضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ شام 5بجے تک جاری رہےگی،

حلقہ پی بی 20میں 27امیدوار مدمقابل ہیں،اتحادی جماعتوں کےعصمت اللہ اورپی ڈی ایم کےعزیزاللہ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

حلقےمیں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 99ہزار849ہے،انتخابی حلقےمیں113پولنگ اسٹیشن قائم کئےگئےہیں جبکہ پولنگ اسٹیشنزکےاطراف پولیس اورایف سی کےاہلکارتعینات ہیں۔

یاد رہے کہ یہ نشست جےیوآئی کےسید فضل آغاکےانتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

بلوچستان

karachi

Sindh Assembly

by election

Polling