Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'اپوزیشن کو سینیٹ میں شکست نظر آگئی'

فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز پر تنقید کی اور کہا ہے مریم نواز...
شائع 15 فروری 2021 11:05pm

فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز پر تنقید کی اور کہا ہے مریم نواز سرجری کیلئے باہر اس لیے جانا چاہتی ہیں کیونکہ اپوزیشن کو سینیٹ الیکشن میں واضح شکست نظر آ گئی ہے۔ مگر کرپشن کی سرجری عمران خان کے ہاتھوں ہو گی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اوپن بیلٹ کی پیشکش کی لیکن اگر نون لیگ نے جگ ہنسائی کا ٹھیکہ لیا ہے تو عمران خان کچھ نہیں کر سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کو شکست نظر آگئی۔

فردوس عاشق نے مزید کہا کہ کرپشن کی سرجری عمران خان کے ہاتھوں ہی ہوگی، ن لیگ نے جگ ہنسائی کاٹھیکا لیا ہوا ہے۔

opposition

Firdous Ashiq Awan

Special Assistant

Senate election