Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پختونخوا: سینیٹ الیکشن 51 امیدواروں کے کاغذات جمع

خیبر پختونخوا سے سینٹ انتخابات کے لئے 51 امیدواروں نے کاغذت...
شائع 15 فروری 2021 08:29pm

خیبر پختونخوا سے سینٹ انتخابات کے لئے 51 امیدواروں نے کاغذت نامزدگی جمع کرا دی، پی ٹٰی آئی سے 22، جمعیت علماء اسلام کے پانچ امیدوار، پیپلز مسلم لیگ ن اور بلوچستان عوامی پارٹی کے تین تین امیدوا، جماعت اسلامی کے چار اور پانچ آزاد امیدواروں نے بھی سینٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزگی جمع کرادی ہے۔

سینیٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کی طرف سے ثانیہ نشتر، شبلی فراز، لیاقت ترکئی اور انجنیئر حامد الحق سمیت 22 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کیے، بلوچستان عوامی پارٹی کے بیرسٹر محمد سیف سمیت تین افراد نے کا غذات نامزدگی جمع کرادی ہے۔

مسلم لیگ ن کے فرح خان ،عباس آفریدی اور ریحان عالم خان پیپلز پارٹی کے فرحت اللہ بابر اور شازیہ طہماس، جمعیت علماء اسلام کے مولانا عطاءالرحمن اور نعیمہ کشور چار امیدواروں نے سینیٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرادی۔ اسی طرح عوامی نیشنل پارٹی ڈاکٹر تسلیم بیگم اور ہدایت اللہ خان، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر اقبال خلیل سمیت چار امیدوار نے سینیٹ انتخابات کے لئے کاغذات جمع کرادی اس کے ساتھ ساتھ پانچ آزادی امیدواروں نے بھی کاغذات جمع کرادی ہیں۔

Senate polls

Senate election

Senate candidates