Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ الیکشن ، پنجاب سے امیدواروں کی فہرست

پنجاب سے سینٹ انتخابات کیلئے امیداروں کی فہرست آگئی ہے اور کل 11...
شائع 15 فروری 2021 08:19pm

پنجاب سے سینٹ انتخابات کیلئے امیداروں کی فہرست آگئی ہے اور کل 11 نشستوں پر 29 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، 21 جنرل، 5 خواتین اور 3 ٹیکنوکریٹ امیدوار سینیٹر بننے کیلئے میدان میں آ گئے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے 14 امیدوار میدان میں اتارے گئے۔ جنرل نشست پر اعجاز چوہدری، اعجاز حسین منہاس، جمشید اقبال چیمہ، محمد خان مدنی، ظہیر عباس کھوکھر، عون عباس، عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر زرقا تیمور اور سیف اللہ نیازی نے کاغذات جمع کروائے ۔

ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر بیرسٹر علی ظفر اور عطا اللہ خان نیازی امیدوار ہوں گے۔ خواتین کی نشستوں پر مسز فرحت شہزادی، ڈاکٹر روبینہ اختر اور نیلم ارشاد نے کاغذات جمع کروائے

مسلم لیگ نون کی جانب سے 13 امیدوار میدان میں اتارے گئے ہیں ۔ جنرل نشستوں پر مشاہد اللہ خان، پرویز رشید، سیف الملوک کھوکھر، سعود مجید، علامہ ساجد میر، عرفان صدیقی، بلیغ الرحمن، زاہد حامد، افنان اللہ خان نے کاغذات جمع کروائے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ایڈووکیٹ اعظم نذیر تارڑ نے کاغذات جمع کروائے۔

خواتین کی نشستوں پر سائرہ افضل تارڑ اور سعدیہ عباسی امیدوار ہوں گی ۔ لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر نے دو نشستوں پر کاغذات جمع کروائے۔

مسلم لیگ قاف کی جانب سے کامل علی آغا جنرل نشست پر سینیٹ کے امیدوار ہوں گے، پاکستان پیپلز پارٹی کے عظیم الحق منہاس بھی جنرل نشست پر امیدوار ہوں گے۔

Senate polls

senate election 2021

Senate election

Senate candidates