Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پروٹیز کا اسکواڈ 2 گروپس میں وطن واپس روانہ

لاہور: دورہ پاکستان مکمل کرکے ‏جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے...
اپ ڈیٹ 15 فروری 2021 06:59pm

لاہور: دورہ پاکستان مکمل کرکے ‏جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑی اور آفیشلز 2 گروپس میں وطن واپس روانہ ہوگئے۔

لاہور میں دھند کے باعث فلائٹ شیڈول تبدیل ہونے کی وجہ سے مہمان کھلاڑی 2 گروپس میں جنوبی افریقہ روانہ ہوئے۔ 6 اراکین پیر کی دوپہر جبکہ اسکواڈ کے 24 اراکین آج سہہ پہر وطن واپس روانہ ہوگئے۔

ساؤتھ افریقہ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی گئی جو پاکستان نے 0-2 سے جیتی جبکہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز لاہور میں کھیلی گئی جس میں پاکستان ٹیم نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کا یہ 14 برس کے بعد پاکستان کا دورہ تھا۔

cricket

PCB

sa tour pak 2021

pak vs sa