Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزارت داخلہ کا نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی وزارت داخلہ نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق...
شائع 15 فروری 2021 03:54pm

اسلام آباد:وفاقی وزارت داخلہ نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے پاسپورٹ کی معیاد آج ختم ہو رہی ہے،نوازشریف کاپاسپورٹ آج رات 12بجے ختم ہوجائے گا،نوازشریف کےپاس ڈپلومیٹک پاسپورٹ موجودہے۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ نے نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف عدالتی اشتہاری ہیں ،ان کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف کوایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹ کےذریعےسفرکرناہوگا،ایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹ کیلئےنوازشریف کووزارت داخلہ سے رجوع کرناہوگا۔

Nawaz Sharif

اسلام آباد

Passport

interior ministry