Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس بھی کورونا وائرس کا شکار

لاہور: وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس بھی کورونا وائرس کا...
شائع 15 فروری 2021 12:22pm

لاہور: وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس بھی کورونا وائرس کا شکارہوگئے۔ ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب گھر پر قرنطینہ ہو گئے۔

وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئے،ڈاکٹر مراد راس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی۔

ڈاکٹر مراد راس نے 2روز قبل کورونا ٹیسٹ کروایا تھا تاہم کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہوں نے حالیہ دنوں تمام ملنے والوں سے کورونا ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی ہے۔

ڈاکٹر مراد راس کاکہنا ہےکہ کروناوائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، عوام لازمی احتیاط کریں۔

ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق وزیر اسکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس گھر پر قرنطینہ ہو گئے ۔

coronavirus

lahore

Positive

murad raas