Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی...
شائع 15 فروری 2021 12:22pm

اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی )تشکیل دے دی گئی ،جے آئی ٹی میں پولیس اور حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس کی تحقیقات کیلئے چیف کمشنر اسلام آباد نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی میں پولیس اور حساس اداروں کے نمائندے ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ،ایس ایس پی سی ٹی ڈی، ایس پی صدر، ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او مارگلہ کے علاوہ آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

جے آئی ٹی معاملے کی تحقیقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ، ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار سے مدد لے گی ،جے آئی ٹی تھانہ مارگلہ اور رمنا میں اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیسز کی تفتیش کاجائزہ بھی لے گی۔

JIT

investigation

islamabda

IHC attack case