Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاآج آخری روز

اسلام آباد:سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاآج...
اپ ڈیٹ 15 فروری 2021 03:29pm

اسلام آباد:سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاآج آخری روز ہے، اب تک 100سے زائد امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراچکے ہیں۔

سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے ، کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

الیکشن کیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے 100امیدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہوگئے۔

جنرل نشستوں کیلئے51امیدواروں اورٹیکنوکریٹ نشستوں کیلئے 18امیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ خواتین نشستوں کیلئے24 اوراقلیتی نشستوں کیلئے8کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب سے 17،سندھ سے 22،خیبرپختونخواسے30اوربلوچستان سے 25امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔

اسلام آباد میں اب تک 6 کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاچکے ہیں ، عمومی نشستوں پر3 جبکہ خواتین کی نشستوں پر بھی 3 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

پی ٹی آئی کےعبدالحفیظ شیخ،فوزیہ ارشدکی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائےگئے جبکہ پیپلزپارٹی کےیوسف رضاگیلانی اور ن لیگ کےطارق فضل کاغذات جمع کراچکے ہیں ۔

ن لیگ کی جانب سےامیدوارفرزانہ اور فرح ناز بھی کاغذات نامزدگی جمع کراچکی ہیں۔

کاغذات نامزدگی کی تاریخ13سےبڑھاکر15فروری کی گئی تھی ، نامزد امیدواروں کی فہرست 16 فروری کو جاری ہوگی ، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 تا 18 فروری تک کی جائے گی جبکہ کاغذات پر اپیلیں 20 فروری تک دائر ہوسکیں گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 23 فروری تک تمام اپیلوں کو نمٹا دیا جائےگا ، 24 فروری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی ، 25 فروری تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ 3 مارچ کو صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہوگی۔

اسلام آباد

Senate election

nomination papers