Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'انتخابات اوپن بیلٹ سے ہوں یا سیکرٹ بکنے والے بکتے ہی ہیں'

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ انتخابات اوپن بیلٹ سے ہوں...
شائع 14 فروری 2021 08:04pm

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ انتخابات اوپن بیلٹ سے ہوں یا سیکرٹ بکنے والے بکتے ہی ہیں۔چارجماعتیں ملک کوغیرمستحکم کرنا چاہتی ہیں۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سےخطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نےکہا کہ موسم بدل گیا مولانا فضل الرحمان کو حلوے کی دعوت واپس لیتا ہوں ۔جس اسمبلی کو گالی دیتے ہیں اس سے سینیٹ کا ووٹ مانگتے ہیں۔الیکشن اوپن ہو یا سیکرٹ جس نے بکنا ہو وہ بک جاتا ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ اسلام آباد بدمعاشوں کا شہر نہیں اس لئے 33 میں 30 ناکے ختم کردیے جب کہ باقی 3 بھی جلد ختم کردیں گے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم والے مارچ ضرورکریں لیکن اگر لاء اینڈ آرڈرہاتھ میں لیا گیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔بلاول میرے دل کے قریب بستا ہے۔

انہوں نےمزید کہاوہ لوگ آج سیاست میں کھڑپینچ بنے ہوئے ہیں جنہوں نے قیام پاکستان کی مخالفت کی تھی۔ پاک افواج ملک کے لئے قربانیاں دے رہی ہیں۔جو لوگ فوج کوگالیاں دیتے ہیں ان کی زبان کھینچ لینی چاہیئے۔ چار جماعتیں ملک کوغیرمستحکم کرنا چاہتی ہیں۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک سفارتخانوں میں تعینات ایسے افسران جن کی تین سالہ مدت پوری ہوگئی ہے۔ ایک ماہ میں واپس آجائیں ورنہ ملازمت سے فارغ کردیا جائے گا ۔

PDM

Interior Minister

Sheikh Rasheed

PDM MARCH