Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ سندھ کا 10 نشستیں جیتنے کا دعویٰ ممبران خریدے بغیر ممکن نہیں: فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ...
شائع 14 فروری 2021 01:38pm

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کہہ رہے ہیں وہ صوبے سے 10 نشستیں جیتیں گے، ان کا دعویٰ ممبران خریدے بغیر ممکن نہیں۔

فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ سندھ میں سینیٹ کی دس سیٹوں پر کامیابی حاصل کریں گے، مطلوبہ تعداد میں پارٹی اراکین نہ ہوں تو یہ تب ممکن ہے جب آپ دوسری جماعتوں کے ممبران خریدیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس وجہ سے ہی اوپن ووٹنگ کی مخالفت اور خفیہ ووٹنگ پر زور دیتی ہے، سپریم کورٹ اس بیان کو اپنے ریکارڈ کاحصہ بنائے۔

fawad chaudhry

Murad Ali Shah

پاکستان

PPP

senate election 2021